نئی دہلی، 30جولائی (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے کاروباری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈيا (ایس بی آئي) میں اپنے پانچ ذیلی بینکوں کے انضمام سمیت مجوزہ بینکنگ اصلاحات کی مخالفت میں یونائیٹڈ فورم آف بینک يونينس (یو ایف بی یو) کی اپیل پر بینک کے ملازمین کی ایک روزہ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے آج پورے ملک میں بینکنگ سرگرمیاں ٹھپ رہیں ،جس سے کروڑوں
کا نقصان ہوا۔
آل انڈیا بینک ایمپلائیزایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل سی ایچ وینكٹچلم نے یو این آئي کو بتایا کہ اس ہڑتال میں ملک بھر میں بینکوں کی 80 ہزار شاخوں کے آٹھ لاکھ سے زیادہ ملازمین نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہڑتال اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ پانچ ذیلی بینکوں کے انضمام اور آئی ڈی بی آئي بینک کی نجکاری کی مخالفت میں کی گئي ہے۔